کراچی (پ ر) عام لوگ اتحاد کے چیئرمین جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کی وڈیو کا فارنسک آڈٹ کرانا حکومت کا کام نہیں۔لگتاہے کہ متعلقہ جج صاحبان کے فیصلوں پر حکومت وقت نے اثر انداز ہونے کی کوششیں کیں۔ موجودہ صورت حال مزید پیچیدہ اس لحاظ سے بھی ہوگئی ہے کہ جج ارشد ملک نے ایک بیان میں اپنا موقف بھی پیش کیا ہے، جس کی نوعیت اسلام آباد ہائی کورٹ ہی بہتر جان سکتی ہے۔