اسمگلرز کے تشدد سے زخمی ڈپٹی کلکٹر کسٹمز کوئٹہ چل بسے

428

کوئٹہ میں اسمگلرز کے تشدد سے زخمی ہونے والے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز عبدالقدوس شیخ کراچی کے اسپتال میں دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق عبدالقدوس شیخ کو کوئٹہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔کوئٹہ کلکٹریکٹ کے ڈپٹی کلکٹر عبدالقدوس شیخ نے ٹائلز اسمگلنگ روکنے کی کوشش کی تھی جس پر اسمگلروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور شدید زخمی کر دیا تھا۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز پاکستان کسٹمز آفیسرز ایسوسی ایشن نے اسمگلرز کی جانب سے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز کوئٹہ ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ پر تشدد کرنے اور انہیں شدید زخمی کرنے کی شدید مذمت کی تھی۔پاکستان کسٹمز آفیسرز ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ مجرموں کو فوری گرفتار کر کے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔