ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پر مریم نواز احتساب عدالت طلب

397

احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ  پر مریم نواز کو طلب کرلیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمدبشیر نےایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈپرمریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 جولائی کو طلب کرلیا۔

نیب نے مریم نواز کے خلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کے لیے درخواست دی تھی،جس میں موقف اپنایا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی۔