ایف بی آر نے مرنے والے اہلکاروں کے بھی تبادلے کر ڈالے

207

لاہور (آن لائن) ایف بی آر کی جانب سے ملک گیر سطح پر چلائے جانے والے تبادلوں کے جکھڑ میں ایف بی آر حکام نے بعض
وفات پاجانے والے اہلکاروں کے بھی تبادلے کر دیے۔ جن میں ایک اپر ڈویژن کلرک اشتیاق بھٹی اور ایف بی آر کا انسپکٹر صدیق سالک شامل ہیں۔ مرحوم اشیاق بھٹی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ چار ماہ قبل وفات پا چکا ہے لیکن اس کے باوجود ایف بی آر نے گریڈ 6 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کے تبادلوں کے موقعہ پر ملازمین کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کی تکلیف گوارا نہ کی۔
ایف بی آر/تبادلے