سکھر (اے پی پی) انٹرا پارٹی الیکشن میں مولانا فضل الرحمن ایک بار پھر 5 سال کیلیے بلامقابلہ مرکزی امیر منتخب ہوگئے۔ جمعیت علمائے اسلام کے انٹرا پارٹی الیکشن سکھر کے مدرسہ منزل گاہ میں مرکزی ناظم انتخابات علامہ راشد محمود سومرو کی زیر
نگرانی ہوئے جس میں ملک بھر سے 1100 سے زائد جے یو آئی کے مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان نے شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری کی نشست کیلیے مولانا عبدالغفور حیدری اور سینیٹر حافظ حمداللہ کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں مولانا عبدالغفور حیدری بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
فضل الرحمن منتخب