اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مریم نواز کو ٹول ٹیکس جرمانے کے ساتھ ادا کرنا ہوگا،وہ مریم نواز کو ٹول ٹیکس اور جرمانے کا بل بھیج دیں گے۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے واقعے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کو ٹول ٹیکس جرمانے سمیت ادا کرنا ہوگا، میں انھیں ٹول ٹیکس اور جرمانے کا بل بھیج دوں گا۔ مراد سعید نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر
ہے، کسی امیر غریب کے ساتھ فرق نہیں کر سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لیے قافلے کو جانے دیا گیا۔ ادھر موٹر وے پولیس نے کہا ہے کہ قافلے میں شامل ہنگامہ آرائی کی کوشش کرنے والے افراد کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز منڈی بہاؤ الدین جاتے ہوئے مریم نواز کے قافلے میں شامل افراد نے موٹر وے ٹول پر ہنگامہ آرائی کی کوشش کی تھی جس پر مریم نواز کی گاڑی موٹر وے پر ٹول ٹیکس دیے بغیر گزر گئی تھی۔
مراد سعید