لندن (جسارت نیوز) جاپان کے نامور ٹینس ا سٹار کی نیشیکوری اور امریکا کے ٹینس اسٹار ثام قیوری فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ لندن میں میگا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز تیسرے رائونڈ میچز میں جاپان کے نامور ٹینس ا سٹار کی نیشیکوری نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکن کھلاڑی اسٹیو جانسن کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-4،6-3 اور 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں امریکا کے نامور ٹینس ا سٹار ثام قیوری نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد حریف آسٹریلوی کھلاڑی جان ملمین کو شکست فاش سے دوچار کیا، ان کی فتح کا اسکور 7-6(7-3)، 7-6(10-8) اور 6-3 تھا۔ واضح رہے کہ پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں کی نیشیکوری کا مقابلہ قزاخستان کے میخائل کیوکیشکن سے ہوگا جبکہ ثام قیوری کا مقابلہ پری کوارٹر فائنل میچ میں ہم وطن ٹینز سینڈگرن سے ہوگا۔