مدارس پر چھاپے باعث تشویش ہیں، مولانا حنیف جالندھری

147

اسلام آباد(آن لائن) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے دینی مدارس پر چھاپے باعث تشویش ہیں، بلاجواز چھاپوں سے مدارس کو مشکوک بنایا جا رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ ہم مدارس کے حوالے سے مختلف ادوار کی حکومتوں کے ساتھ تحریری معاہدے کر چکے ہیں اور ان معاہدوں کے پابند ہیں اگر مدارس سے کوئی شکایات یا کوئی مسئلہ ہے تو وفاق المدارس العربیہ کی انتظامیہ کو مطلع کیا جائے، بلاوجہ
چھاپوں سے مدارس کو مشکوک بنایا جا رہا ہے، افسوسناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں مدارس پر چھاپوں میں کوئی بھی مشتبہ شخص گرفتار نہیں ہوا لیکن متاثرہ مدرسہ کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔
وفاق المدارس