اسلام آباد(آن لائن) ملک میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں جس سے رواں برس پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 41 ہو گئی ہے۔ وزارت قومی صحت کے مطابق 2 پولیو کیسز خیبر پختونخوا (کے پی) اور 2 بلوچستان سے سامنے آئے ہیں۔ بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کی یوسی شاہان پلال کے 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسی طرح قلعہ عبداللہ کے علاقے پنج پیرانی کے 9 ماہ کے بچے میں بھی پولیو وائرس پایا گیاہے۔