ملک کی اہم ترین شخصیت کی ویڈیو لیک کرنے کی تیاری

278

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب، پرویز رشید، تین اور سابق وزراء اہم شخصیت کی ویڈیو سامنے لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مریم نواز والد کے لیے بہت بڑے حادثے کی تیاری کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے اس ملک کی اہم ترین شخصیت کی ویڈیو لیک کی تیاری مریم اورنگزیب، پرویز رشید، تین اور سابق وزراء کر رہے ہیںجو جلد منظر عام پر آنے والی ہے۔عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیو کا کچھ حصہ لندن بھیج دیا گیا ہے۔انہوں نے نئی ویڈیو پر بحث بھی کی ہے اور کہا ہے کہ اگر پاکستان سے ویڈیو لیک کرنے میں مسئلہ ہواتو لندن سے لیک کروائیں گے۔خیال رہے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما زمریم نواز کی جانب سے ایک ویڈیو لیک کی گئی۔مریم نواز نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں وہ جج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے لے کر آئیں۔
اہم شخصیت کی ویڈیو