پی آئی اے غیرقانونی تقرر،مہتاب احمدخان سمیت5 ملزمان طلب

173

اسلام آباد(آن لائن )احتساب عدالت نمبر1کے جج محمدبشیرکی عدالت نے مشرف رسول سی ای او پی آئی اے غیرقانونی تقرری کا نیب ریفرنس سماعت کے لیے مقررکرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کے رہنما وسابق مشیر ہوابازی مہتاب احمدخان سمیت 5ملزمان کو طلب کرلیا۔ریفرنس میں الزام لگایاگیاہے کہ سردار مہتاب عباسی نے بطور مشیر ہوا بازی مشرف رسول کا غیرقانونی تقرر کیا، نیب ریفرنس میں سردار مہتاب عباسی سمیت 5ملزمان نیب ریفرنس میں نامزد کیے گئے جن میں سابق سیکرٹری ہوابازی عرفان الٰہی،سابق چیف آفیسرایچ آر راحیل احمد،مشرف رسول اورطاروق محمودپاشا بطورشریک ملزمان شامل ہیں