چترال / مالاکنڈ( آن لائن )گولین گول میں گلیشیئر پھٹنے سے آنے والے سیلاب سے راستے اور پل بہہ گئے، وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان سمیت سیاح اور 2 ہزار سے زاید مقامی آبادی محصور ہوگئی۔مالاکنڈ ڈویژن کے کمشنر ریاض محسود کا کہنا ہے کہ گولین گول میں گلیئشر پھٹنے سے آنے والے سیلاب سے راستے اور پل بہہ گئے جس کی وجہ سے زمینی راستے منقطع ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے باعث سیکڑوں سیاح علاقے میں پھنس گئے ہیں جن میں وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان بھی گولین گول میں پھنس گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘محصور سیاحوں کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر کا انتظام کررہے ہیں جبکہ لواری ٹنل سے بھی بھاری مشینری متاثرہ علاقے روانہ کر دی گئی۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان سیر و تفریح کے لیے گولین کے مقام پر آئی تھیں۔پاکستان ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)کا کہنا ہے کہ چترال کے علاقے ازغور میں سیلاب سے 5 گھروں کوجزوی نقصان اور علاقے میں رابطہ اور سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے 3چھوٹے ہائیڈل پاور پروجیکٹ کو بھی نقصان پہنچا اور ازغور سے 400 افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے