اسلام آباد (آن لائن) آڈیٹر جنرل آف پا کستان نے گزشتہ ما لی سال کے آڈٹ کے دو ران 91 ارب روپے سے زاید کی وصولیاں کی ہیں جس میں وفا قی حکومت کے محکموں سے 84.74 ارب جبکہ صو با ئی اور لوکل گو رنمنٹ کے ادا روں سے 6.692 ارب روپے کی وصولیاں شا مل ہیں۔ آڈیٹر جنرل کے محکمے نے 91.476 ارب روپے کی وصولیوں کے لیے کل 5.596 ارب کے اخرا جات کیے ہیں۔ جو اوسطاً قوم کا ایک رو پیہ خرچ کر کے 16روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کے برا بر ہے ۔ آڈیٹر جنرل آف پا کستان کے محکمے نے ما لی سال 2017-18 میں وفا قی حکومت ،صوبا ئی حکومت اور لوکل گو رنمنٹ کے اداروں کے آڈٹ کے دوران ما لی بے ضابطگیوں، زاہد ادائیگیوں،سرکا ری فنڈز کے غلط استعمال اور لا پروا ئی کے سیکڑوں کیسز کی نشاندہی کی جو مختلف محکموں اور وزراتوں میں کی گئی تھیںمذکورہ با لا وصولیوں میں پبلک اکا ؤ نٹس کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد آڈٹ رپورٹس برائے سال 2018-19 کوزیر غور لانے پر مذکورہ رقم میں مزیداضافے کا امکا ن ہے۔