اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے آج منگل کی صبح وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میںطلب کیا ہے ۔وزیر اعظم نے سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی اخراجات ،ارکان اسمبلی کے بیرون ملک دوروں ، علاج ، سیکورٹی ، کیمپ آفس کے نام پر رقوم کی وصولی کے حوالے سے بھی وزیر اعظم نے تفصیل پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ قطری شہریوں کو آن آرائیول ویزا سہولت فراہم کرنے کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ کابینہ اجلاس میں ایف آئی اے ری اسٹرکچرنگ کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ اجلاس میں امریکا کے دورے کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی ۔