میجر جنرل خاور رحمن کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

239

راولپنڈی(صباح نیوز) میجر جنرل خاور رحمن کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق میجر جنرل خاور رحمن کو سرجن جنرل آف پاکستان آرمی بنا دیا گیا ہے۔خاور رحمن کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔3ماہ قبل اپریل میں پاک فوج کے 40 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دی گئی تھی۔