لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) متحدہ عرب امارات کی جانب سے شیخ زید وومن اسپتال لاڑکانہ کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کا معاملہ، متحدہ عرب امارات قونصلیٹ اور ریڈ کریسنٹ کے پانچ رکنی وفد نے لاڑکانہ پہنچ کر شیخ زید وومن اسپتال کا دورہ کیا۔ وفد میں عرب امارات قونصلیٹ سے شیخ عبدالراشد المنصوری اور عبدالصمد بلوچ جبکہ ریڈ کریسنٹ سے عبدالحسن، علی محمد اور محمد علی شامل تھے جنہوں نے اسپتال انتظامیہ سمیت متعلقہ افسران سے مسائل اور مطلوبہ سہولیات کے متعلق بریفنگ لی۔