ہنگو میںدو مختلف مقامات پر دھماکے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

156

ہنگو(آن لائن) ہنگوکے علاقہ کچ بانڈہ اور تحصیل ٹل علاقہ نریاب میں بارودی موادکے 2الگ الگ دھماکے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کچ بانڈہ کے رہائشی ہنگو پولیس کے اہلکارا رحمت اللہ کے مکان کے مرکزی دروزاے پر نامعلوم شرپسندوں نے بارودی مواد نصب کیاتھا جس کے پھٹنے سے مکان کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ دوسری جانب تحصیل ٹل کے علاقے نریاب میں مقامی صحافی سید حسن محمود کے حجرے کے قریب دھماکا ہوا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائکل میں نصب کیا گیا تھا ۔