لاڑکانہ سے پی آئی اے بکنگ آفس ختم کرنا آمرانہ اقدام ہے، بلاول

312

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے لاڑکانہ میں پاکستان انٹرنیشنل ائرلائینز (پی آئی اے)کی بکنگ آفس ختم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم ملک میں احساس محرومی کے نئے بیج بونا بند کریں، قوم ابھی تک سابقہ آمروں اور ان کی کٹھ پتلیوں کے بوئے ہوئے عذابوں کو بھگت رہی ہے۔ یہاں4 دہائیوں سے قائم پی آئی اے کی بکنگ آفس ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیں۔