اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گرفتاری کے لیے تیار ہوںمگر پہلے ہم پر کوئی الزام تو بتایا جائے۔ اپنے بیان میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارا جرم کیا ہے، شیخ رشید نے کبھی بھی درست بات نہیں کی،جو خود کرپشن میں ملوث ہو اس کی باتوں کو وزن نہیں دیتا، مجھ پر کوئی الزام ہی لگا دیں۔ اسحاق ڈار کو واپس لانے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جو اسحاق ڈار کو لانے کی بات کر رہے ہیں، ان سے ہی اس بارے میں پوچھا جائے۔