ڈاکٹر عافیہ کوساتھ لائیں،عمران خان کا ائرپورٹ پر استقبال کرونگا، سراج الحق

186

لاہور ( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم امریکا سے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ساتھ لے آئیں تو میں ائر پورٹ پر ان کا استقبال کروں گا ۔یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس کے اختتام پر منصورہ میں پریس کانفرنس کے دوران کی ، اس موقع پر ان کے ساتھ امرا صوبہ بھی موجود تھے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم کے امریکی دورے کی کامیابی کا انحصار ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی پر ہے اگر وہ واپسی پر قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ساتھ لے آئے تو میں ائر پورٹ پر ان کا استقبال کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ سے
ملاقات میں وزیراعظم کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کریں تاکہ کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھا جاسکے ۔