تیونس میں خواتین کے نقاب لگانے پر پابندی عائد

722

تیونس کی حکومت نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب لگانے پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے وزیراعظم  نے سرکاری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب لگانے پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین کے نقاب پر پابندی حالیہ خودکش حملوں کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔سرکاری حکم نامے کے مطابق کسی بھی خاتون کو دفتر، تعلیمی ادارے یا شاپنگ مال وغیرہ میں چہرہ ڈھانپنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب خودکش حملے سے متعلق بعض عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ حملہ آور نے نے اپنا چہرہ ڈھانپا ہوا تھا۔تیونس کے وزیر داخلہ نے عینی شاہدین کے مؤقف کی تردید کردی اور کہاکہ حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اس لیے اڑا لیا تاکہ اسے کوئی پکڑ نہ سکے۔