پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

354

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے 43ویں میچ میں آج پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں آج آمنے سامنے ہیں، اس اہم میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں لیکن اگر گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو بنگلادیش کو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا اور نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے بڑا اسکور کرنا ہوگا۔

فائنل فور میں پہنچنے کیلئے پاکستان ٹیم کو بنگلادیش کی بولنگ کے خلاف پہلے 400 رنز بنانا ہوں گے اور پھر بنگلادیش کو 84 رنز پر آؤٹ بھی کرنا ہوگا۔ اگر گرین شرٹس نے 350 رنز بنائے تو 311 رنز سے میچ جیتنا ہوگا یعنی صرف 39 رنز پر بنگلادیش کو آؤٹ کرنا ہوگا۔