اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اسد عمر نے احتجاجاً تمام حکومتی بلوں کی منظوری روک دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو سابق وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا،اسد عمر نے اجلاس میں سینئر حکام کی عدم شرکت پر اظہار برہمیکرتے ہوئے فارن ایکسچینج ریگولیشن ترمیمی بل 2019ء،انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل 2019ء سمیت اثاثے ظاہر کرنے کے آرڈیننس 2019ء پر غور بھی
مؤخر کردیا۔اسد عمر نے کہا کہ تمام حکومتی بلوں کو مسترد کر رہے ہیں، کمیٹی وزارت خزانہ کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی کیونکہ کمیٹی کا کام ایڈوائس، سفارش اور مانیٹرنگ کرنا ہے۔ ایف بی آر رکن نے کہا کہ ٹیکس گوشواروں میں پیچیدگیوں کو دور کردیںتاہم اسد عمر نے انکار کردیا۔