اسلام آباد(اے پی پی)موسمیاتی تبدیلی عالمی مسئلہ،گرمی سے فرانس جیسے ملک میں بھی لوگ مررہے ہیں، اس معاملے پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی برادری کو مشترکہ اقدامات کرناہوں گے۔یہ ریمارکس جمعرات کوچیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے دیے۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل قاضی علی اطہرنے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے پوری دنیاکومسائل کا سامنا ہے،جبکہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میںگلیشیئر پگھل رہے ہیں جس کی وجہ سے پورے ماحول پر اثرات مرتب ہورہے ہیں، اسلام آباد میں درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے، کراچی اور
لاہور میںگرمی سے لوگ مر رہے ہیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ آپ فکر نہ کریں، گلیشیئر اتنی جلدی نہیں پگھلنے والے، آج یہ گلوبل ایشو ہے، تاہم عدالت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آپ کا موقف مرکزی اپیل میں سنے گی۔ بعدازاں مزید سماعت ملتوی کردی گئی۔
چیف جسٹس