’’زینب الرٹ‘‘ بل پر سیاست نہ کی جائے، شیریں مزاری

118

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ’’زینب الرٹ‘‘ بل پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی بل کو جلد ازجلد قومی اسمبلی بھیجے تاکہ اسے منظور کرایاجاسکے، بد قسمتی سے ملک میں بچوں سے جنسی بدسلوکی میں اضافہ ہو رہا ہے، میڈیا بچوں کے حقوق کے تحفظ اور آگاہی کے لیے ہمارا ساتھ دے، ہیلپ لائن نمبر 1099 پر کال کر کے بچوں سے زیادتی کی رپورٹ درج کرائی جا سکتی ہے، بچوں سے زیادتی اور احتیاطی تدابیر کے حوالے چیپٹر نصاب میں شامل ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزارت انسانی حقوق کے اہتمام ’’بچوں
سے جنسی زیادتی اور اسکا تدارک‘‘ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بچوں سے بدسلوکی پر کھل کربات نہیں ہوتی جس کی وجہ سے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی، وزارت متاثرین کو انصاف کی فراہمی اور داد رسی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں کہا کہ ’’زینب الرٹ بل‘‘ پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، یہ بل کچھ سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں پڑا ہوا ہے اور اس کمیٹی کے چیئرمین بلاول ہیں، اس بل کو فوری طور پر قومی اسمبلی میں بھیجا جائے تاکہ منظور کرایا جا سکے۔
شیریں مزاری