سکھر، سالانہ زرعی انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2019ء مقرر

155

سکھر (نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ کمشنر روہڑی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق روہڑی تحصیل کے تمام آبادگاروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ آمدن سال 2018-19ء (وصولی سال 2019-20ء) کے سالانہ زرعی انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2019ء مقرر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میںان تمام آبادگاروں کو مشورہ دیا گیا ہے جن کی زرعی آمدن سال 2018-19ء میں 12 لاکھ سے زیادہ ہو یا جو 50/100 ایکڑ غیر آباد زمین کا مالک ہو وہ 30 ستمبر 2019ء یا اس سے قبل اپنے زرعی انکم ٹیکس گوشوارے اسسٹنٹ کمشنر آفس روہڑی میں جمع کروائیں۔