آئندہ دنوں بہت سی جماعتیں ہی تحلیل ہوجائیں گی، ڈاکٹر شاہد مسعود

236

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں بہت سی جماعتیں ہی تحلیل ہوجائیں گی۔ بڑا سخت احتساب ہونے جا رہا ہے۔ اثاثے ضبط ہورہے ہیں۔ جیلوں میں بی کلاس ختم۔ پروڈکشن آرڈرکا اجراء ختم اور بغیر پیسا واپسی کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پلی بارگین کے حوالے سے جو بات ہو رہی ہے، یہ طے
ہوگیا ہے کہ پیسے تو لوگوں سے نکلوانے ہیں، پیسے دیے بغیر کوئی نہیں چھوٹے گا، پیسے اور احتساب کے چکر میں لوگ پھنس گئے ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ بڑا سخت احتساب ہونے جا رہا ہے۔ بطور خبر بتا رہا ہوں کہ ہوسکتا ہے آنے والے دنوں میں بہت سی سیاسی جماعتیں ہی تحلیل ہوجائیں۔مسلم لیگیں ہی متعدد بنی ہوئی ہیں ۔
شاہد مسعود