شہدائے پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ

243

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے شہدائے پاکستان حکیم محمد سعید ایس ایس بی ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ 8 تا20 جولائی آرام باسکٹ بال کورٹ پر کھیلا جائے گا، یہ اعلان کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے کیا۔ٹورنامنٹ میں انٹری کا آج دن ہے ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش مند ٹیمیں اپنی شرکت کی تصدیق آرگنائزنگ سیکریٹری طارق حسین کو کرا دیں ۔
ومبلڈن ٹینس:ٹاپ سیڈ جوکووچ تیسرے راؤنڈ میں داخل
لندن( جسارت نیوز )سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن ٹینس کے مینز سنگلز مقابلوں میں ٹاپ سیڈ سربیا کے نووک جوکووچ نے امریکا کے ڈینس کڈلا کو چھ،تین،چھ،دو اور چھ،دو سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی جبکہ سوئٹزرلینڈ کے سٹینسلاس واورینکا اور برطانیہ کے کائیل ایڈمنڈ کا سفر تمام ہو گیا۔ویمنز سنگلزایونٹ میںڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے روس کی ویرا کو،سلووینیا کی پولونا ہرکوگ نے امریکا کی میڈیسن کیز کو جبکہ یوکرائن کی ڈاریا یمسٹریسکا نے امریکہ کی صوفیہ کینن کو مات دے کر تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔
اسلام آبادکی گرین بیلٹس پر کھیلوں کے نام سے قبضوں کا انکشاف
اسلام آباد(جسارت نیوز)شہر اقتدارکی گرین بیلٹس پر کھیلوں کے نام پر قبضوں کا انکشاف ہوا ہے ،یہ انکشاف اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ نائنتھ ایوینیو،جناح ایوینو،ابن سینا روڈ سمیت 7مقامات کی سیکٹروں کنال اراضی پر قبضہ کیا گیاہے۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ شہرکی اہم شاہراہوں پر واقع گرین بیلٹس پر کرکٹ اکیڈمی اور کرکٹ کے میدانوں کے نام پر قبضے کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں قبضہ کرنے والوں کو کرکٹ مافیا قرار دیاگیاہے۔