“رانا ثنا اللہ کو عالمی گروہ کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا”

585

وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ بین الاقوامی گروہ کا حصہ تھے، ان کی گرفتاری کے لیے ان کی گاڑی کی مسلسل نگرانی کی جاتی رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی رکن اسمبلی قانون سے بالا تر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آج رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے نکلنے والے 15 کلو ہیروئن کا معاملہ نہیں بلکہ یہ ملک کی سالمیت کا معاملہ ہے۔

شہریار آفریدی نے بتایا کہ یہ بڑے لوگ ہیں، ان کی گاڑیوں میں منشیات اسمگلنگ ہوتی ہے، اور ان کی گاڑیوں کو ناکے پر روکا نہیں جاتا اور نہ ہی ان کی تلاشی کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس تمام جرم میں بین الاقوامی گروہ ملوث ہے، جس کے کچھ کارندے گرفتار ہوئے اور ان کی نشاندہی پر ہی رانا ثنا اللہ کو گرفتار کیا گیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیگی رہنا کو گرفتار کرنے سے قبل ان کی نگرانی کی گئی اور پھر 3 سے 4 روز بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔