تیونس سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) تیونسی دارلحکومت کے مضافات میں پولیس کے محاصرے میں آنے کے بعد ایمن سمیری نامی دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ وزارت داخلہ نے23 سالہ دہشت گرد سے متعلق اشتہارات جاری کرکے گرفتاری میں مدد کی اپیل کی تھی۔ ایمن سمیری دارلحکومت تیونس کے وسطی علاقے میں ہونے والے 2بم دھماکوں میں مطلوب تھا،جن کی ذمے داری داعش نے قبول کرلی تھی۔