دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں مزاحمت کاروں کے زیر انتظام تحصیل الباب اور قباسین قصبے میں 2 دھماکوں کے نتیجے میں 2 شہری ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں کرد ملیشیاؤں ’’پی کے کے‘‘ اور ’’وائی پی جی‘‘ملوث ہوسکتی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق الباب کا حملہ جامع مسجد عمر بن الخطاب کے قریب کیا گیا، جس کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق اور 15 زخمی ہو ئے، جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے،جس کے باعث ہلاکتوںمیں اضافے کا خدشہ ہے۔ قباسین میں حملے کے لیے موٹر سائیکل کا استعمال کیا گیا۔شہری انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں کی جاری ہیں اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے حفاظتی تدابیر میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔