برطانیہ سے حماس پر پابندیاں عائد کرنے کا اسرائیلی مطالبہ

191

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے برطانیہ سے فلسطینی تحریک مزاحمت حماس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ عبرانی ٹی وی چینل 7 کے مطابق اسرائیلی وزیر داخلہ گیلاد اردان اور برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کے درمیان تل ابیب میں ملاقات ہوئی۔ اسرائیلی وزیر داخلہ نے برطانیہ میں حماس کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ساجد جاوید سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس کی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کریں۔ اسرائیلی وزیر نے اسرائیل کے بائیکاٹ اور سرمایہ کاری روکنے کے لیے سرگرم عالمی مہم بی ڈی ایس کی سرگرمیوں پربھی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ گیلاد اردان نے کہا کہ جرمن پارلیمان کی طرح برطانیہ کو بھی بی ڈی ایس کو سام دشمن قرار دینا چاہیے۔