کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے شہر تربت میں دستی بم حملے میں 2 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے ۔ وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لا نگو نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کردی ۔پولیس کے مطابق دستی بم حملہ بسم اللہ چوک تربت کے قریب واقع سیکورٹی اہلکاروں کی ایک چوکی پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں 2 سیکورٹی اہلکار اور 6 دیگر شہری شامل ہیں ، تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تربت منتقل کر دیا گیا جبکہ تربت پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔وزیرداخلہ بلوچستان نے حملیمیں ملوث افرادکو فوری گرفتار کرنیکا حکم دیتے ہوئے صوبے میںسخت حفاظتی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔