لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) رتوڈیرو کے قریب گاؤں سانول خان ڈاھانی میں مبینہ طور پر 33 سالہ ارشاد علی ڈاہانی نے خود پر رپیٹر کے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی جس کی لاش کو تعلقہ اسپتال رتوڈیرو منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی گئی۔ اس موقع پر ارشاد علی ڈاہانی کے بھائی عطا محمد نے بتایا کہ میرے بھائی کا ذہنی توازن درست نہیں جس کا علاج چل رہا تھا، گھر کے دیگر افراد کھیتوں میں کام پر گئے تھے کہ اس نے رپیٹر کے فائر کرکے خودکشی کرلی۔