کراچی(اسٹا ف رپورٹر)جسارت میں خبر کی اشا عت کے بعد مویشی منڈی کی انتظامیہ نے بدھ کے روز اپنے احکامات واپس لے لیے ہیں، لاڑکانہ سے آنے والے بیوپاری کو منڈی میں جانور اترنے کی اجازت دے دی گئی ہیں،
تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی آمد کے موقع پر سپر ہائی وے پر قائم کی جانے والی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جانوروں سے بھرا پہلا ٹرک لا ڑکانہ سے لایا گیا ہے،
مویشی منڈی میں لاڑکانہ کا بیوپاری بدھ کی صبح ساڑھے7بجے گائے اور بیل لیکر منڈی پہنچ گیا ہے جس کے بعد مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہیں،
بدھ کی رات گئے تک مویشی منڈ ی میں بڑی تعداد میں قربانی کے جانور کراچی پہنچ گئے ہیں۔اس سال ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا انتظام ایک ایڈ ورٹائزنگ کمپنی کے مالک نجیب اللہ انجم کودیا گیا ہیں،
واضح رہے کے گزشتہ روز منگل کو جانوروں سے بھرا مورو سے آنے والے ٹرالر کو مویشی منڈی کی انتظامیہ نے منڈی میں داخلے سے منع کردیا تھا اور انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مویشی منڈی میں 5جولائی سے قبل کسی ٹرالر یا ٹرک کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی،
جسکی خبر بدھ کے روز روزنامہ جسارت میں بھی شائع ہو ئی تھی تاہم منڈی انتظامیہ نے بدھ کے روز سے بیو پاریوں کو جانوروں کو منڈی میں لانے کی اجازت دے دی ہیں جس کے بعد سے سند ھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں بیوپاری ٹرالر اور ٹرک کے زریعے گا ئے اور بیل فروخت کرنے کے لئے منڈی لا رہے ہیں،