سکھر،سنی تحریک کا میئر سکھر ارسلان شیخ سے اظہار تشکر

225

سکھر( نمائندہ جسارت)پاکستان سنی تحر یک کے ضلعی صدر عبدالصمدغوری نے کہا ہے کہ ہمارا معاشرہ دن بد دن برائی کی طرف بڑ رہا ہے شراب فحاشی کے اڈے عام ہوتے جار ہے ہیں، تاہم متعلقہ انتظامیہ ان کی روک تھام کیلیے سنجیدہ اقدامات کرنے سے قاصر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے گرائونڈ میں عوام کی تفریح کے لیے سرکس کی آڑ میںجوئے اور دیگر سماجی برائیوں کا اڈا قائم کیا گیا تھا جس کے باعث شہر کے نوجوان سماجی برائیوں میں مبتلا ہورہے تھے۔مذکورہ صورتحال پر ذمے داران نے انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے رابطے کرکے اس برائی کی جڑ کو ختم کرانے کی کوشش کی جو رنگ لے آئی جس پر میئر ارسلان شیخ نے نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی نمائش کا دورہ کیا اور سماجی برائیوں کے اڈے بند کرائے جس پر پاکستان سنی تحر یک ان کے اس اقدا پر خیر مقدم کرتی ہے۔