کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع قلات مین لیویز نے ایک ہفتے کے دوران 27 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔قلات میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر قلات میر محمد ایوب مری اور اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد زاہد لانگو کا کہنا تھا کہ کارروائیاں وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی ہدایت پر کی گئیں۔ گرفتار اشتہاری ملزمان قتل ، اقدام قتل، اغوا، چوری ، ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے۔ اسسٹنٹ کمشنرز کا کہنا تھا کہ لیویز کو مزید اشتہاری ملزمان کی فہرست فراہم کر دی گئی ہے جو جلدہی ضلع بھر میں اشتہاری ملزمان کو گرفتار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے نہ ہی کسی کو قانون کو ہاتھ میں لینے دیاجائے گا۔