لاہورایئرپورٹ پر فائرنگ، عمرے سے واپس آنے والے 2 افراد جاں بحق

268

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر عمرہ کی ادائیگی سے واپس آنے والے دو افراد کو گولیاں مار کرقتل کردیا گیا، قتل ہونے والے اشخاص کی شناخت زین اورنفیس کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد پرپیپلز پارٹی کے رہنما بابر بٹ کے قتل کا مقدمہ درج تھا، ملزم ٹیکسی میں سوارہوکرایئرپورٹ آیا تھا تاہم اے ایس ایف کی جانب سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔