کاؤنٹرٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعیدسمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹرٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے دیئے گئے بیان میں کہا کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزام پر کالعدم تنظیم کے سربراہ حافظ سعید کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت پر5کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج ہوئے ہیں جبکہ ان کالعدم تنظیموں کے رہنماﺅں کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کئے گئے ہیں۔
جن کالعدم تنظیموں کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ان میں کالعدم تنظیم دعوة الا رشاد، معاذ بن جبل ٹرسٹ ، الانفال ٹرسٹ، کالعدم المدینہ فاﺅنڈیشن ، الحمد ٹرسٹ کے رہنماﺅں کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے خلاف جن پر مقدمات درج ہوئے ہیں ان پر ٹرسٹ کے نام پر دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات ہیں جبکہ ان افراد پر دہشتگردی کو پروان چڑھانے کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے کا بھی الزام ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق جن پر مقدمات بنائے گئے ہیں ان میں عبدالرحمان مکی، امیرحمزہ، محمد یحیٰ عزیز، ملک ظفر اقبال، نعیم شاہ، محسن بلال ، عبدالرقیب، ڈاکٹر احمد داﺅد، ڈاکٹر محمد ایوب، عبداللہ سعید، عبدالغفار کے نام شامل ہیں۔ ان تمام افراد کے خلاف مقدمات لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان کے مختلف شہروں میں درج کئے گئے ہیں۔