عرب اتحاد نے یمنی  باغیوں کا ڈرون مار گرایا

226

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کا ایک اور ڈرون مارگرایا۔ عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق حوثیوں نے بغیر پائلٹ طیاروں کو دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اڑانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ باغیوں نے صنعا سے سعودی علاقوں کی جانب ڈرون داغا، جسے صبح 9بجے یمنی فضائی حدود ہی میں سراغ لگا کر تباہ کردیا۔

لبنان میں وزیر کے قافلے پر
مسلح افراد کی فائرنگ‘ 2 محافظ ہلاک
بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنانی وزیر برائے مہاجرین صالح غریب کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ان کے 2 معاونین ہلاک ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جبل لبنان کے علاقے عالیہ میںان کے قافلے پر اچانک فائرنگ ہو گئی۔ یہ علاقہ دمشق مخالف دروز رہنما ولید جنبلاط کے حامیوں کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔