امریکی معاشی پابندیوں پر ایرانی ردعمل چینی شہریوں کے لیے ویزے کی شرط ختم

172

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے امریکی پابندیوں کے تناظر میں چینی شہریوں کے لیے ویزے کی شرط ختم کردی۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت جلد ہی چینی شہریوں کے لیے ویزے کی شرط ختم کر رہی ہے تا کہ ایرن پرعائد کردہ اقتصادی پابندیوں کوغیرمؤثر بنانے کے لیے چینی سیاحوں سے معیشت کو مضبوط بنایا جاسکے۔ سیاحتی کونسل کے چیئرمین علی اصغر مونسان کے مطابق ہمارا ہدف چین کے 20لاکھ سیاحوں کو ایران میں آنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی شعبہ پابندیوں کا ہدف نہیں بنا، تاہم اقتصادی مشکلات کے حل میں مدد فراہم کرے گا۔