پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان میں عدالت سے سند یافتہ نااہل نائب وزیراعظم زرعی پالیسی پر قوم سے خطاب کرسکتا ہے لیکن سابق صدرجن پرصرف الزام ہےان کا انٹرویو سنسر کردیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے پی آئی ڈی میں زراعی پالیسی سے متعلق پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدالت سے سند یافتہ نااہل نائب وزیراعظم زرعی پالیسی پر قوم سے خطاب کرسکتا ہے، جبکہ سابق صدر جو غلط الزام کے تحت مقدمے میں عدالت سے سزا یافتہ بھی نہیں، ان کا انٹرویو سنسر کردیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ ہے نیا پاکستان، منافقوں کا پاکستان، ایک نہیں دو پاکستان۔