چیئرمین اور وائس چیئرمین ٹائون کمیٹی جھڈو کی کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

336

جھڈو (نمائندہ جسارت) چیئرمین اور وائس چیئرمین ٹائون کمیٹی جھڈو کی کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری کردیا ہے جس کے بعد2 جولائی بروز منگل کو ٹاون کمیٹی ہال میں تقریب حلف برداری کا ا نعقاد کیا جائے گا نو منتخب چیئرمین اسلم خان اور وائس چیئرمین میر کامران تالپر حلف اٹھائیں گے دونوں کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے چیئرمین شکیل قائم خانی اور وائس چیئرمین عمر دراز کو ان کے عہدوں سے ہٹایا گیا تھا۔