انگلینڈ کیخلاف میچ میں بھارتی ٹیم کی کٹ تبدیل

315

لندن (جسارت نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں کھیلے گئے میچ میں نئی وردی پہن کر میدان میں اتری، جس میں نیلے رنگ کی بجائے نارنگی رنگ نمایاں دکھائی دیا۔بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے نئی جرسی کی رونمائی کی جس میں عام طور پر بھارتی جرسی میں نمایاں نیلے رنگ کی بجائے نارنگی رنگ نمایاں تھا جس پر بھارتی حلقوں میں شدید تنقید کی جارہی ہے۔بھارت کی نئی کٹ یونیسیف کی مہم کے توسط سے پہنی گئی جس کے لیے ایک دن بچوں کیلیے کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا ۔پہلے بات کرتے ہیں کہ بھارتی ٹیم کی جرسی کیوں تبدیل ہوئی؟ تو اس کا جواب ہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق ہر ٹیم کو ایونٹ سے قبل دو جرسیوں کا انتخاب کرنا ہوتا ہے لیکن ایونٹ کی میزبان ٹیم اس قانون سے بری الذمہ ہوتی ہے۔یعنی ایسی ٹیمیں جن کی جرسیوں میں ایک جیسا رنگ نمایاں ہوتا ہے تو انہیں متبادل وردی کا انتخاب بھی کرنا ہوتا ہے۔