اسلام آباد (صباح نیوز)عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے پولیس اصلاحات کے کمیٹی کے اجلاس میں سماعت کے دوران وفاقی اور صوبائی عدالتی اکیڈمیوںکوساتھ مل کر تمام آئی جیز ایس ایس پیز کو ہدایت کی کہ پراسیکیوٹرز اور ججوں کے ساتھ مشترکہ پولیس کی اصلاح کے لیے تربیتی کورس کرائے جائیں تاکہ پولیس کی اصلاح میں بہتری لائی جائے عدالت اعظمی کی احکامات کی روشنی میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کامران عادل کی سربراہی میں پولیس افسران کی ایک ٹیم قائم کی جنہوں نے فاکس گروپ (ایف ڈی جی) وفاقی عدلیہ اکیڈمی ،اسلام آباد پولیس اور ( ایف جی اے) کے ساتھ مل کر باقاعدہ ایک ہفتے کا تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا،یہ تربیتی کورس 24 جون، 2019 کو شروع کیا گیا تھا جس میں اسلام آباد پولیس کے آفیسرز کے علاوہ پراسیکیوٹر اور جج صاحبان نے شرکت کی، تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس وقار الدین سید نے تربیتی پروگرام مکمل کرنے والے شرکامیں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے، تربیتی پروگرام میں ڈی جی( ایف جی اے) مسٹر حیات علی شاہ، ڈائریکٹر اکیڈمیکس مسٹر فخرزمان اور سیشن جج ساؤتھ جناب سہیل ناصر سمیت تمام ایس ایس پیز، زونل ایس پیز، اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد نے کہا ہم اس طرح کے مزید مشترکہ تربیتی پروگرام منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو پولیس افسران کی تحقیقاتی مہارت کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گئے۔