لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا کوئی جواز نہیں ہے۔مسلم لیگ قائداعظم کے صدر نے صادق سنجرانی کو فون کیا اور ان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔ بیان کے مطابق انہوں نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا کوئی جواز نہیں ہے۔ میری اور چودھری پرویز الٰہی کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ ان شا اللہ آپ
کے خلاف عدم اعتماد کی کوئی بھی تحریک کامیاب نہیں ہوگی۔ صادق سنجرانی نے چودھری شجاعت حسین کی حمایت پر اظہار تشکر کیا ہے۔