عبدالوحید قریشی کا تعلقہ شجاع آباد میں مسجد کے پلاٹ کا دورہ

246

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب قیم و سابق

MPA عبدالوحید قریشی نے میرپور خاص تعلقہ شجاع آباد فائیو اسٹار ہاؤسنگ اسکیم میں مسجد کے پلاٹ کا دورہ کیا اور دعائے خیر کی کہ اللہ پاک جماعت کے ساتھیوں، کارکنوں کے حوصلے بلند فرمائے، کارخیر کے کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آخر میں انہوں نے میرپورخاص ارقم پبلک اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسکول کے بچوں کی جانب سے جماعت اسلامی ضلع ٹنڈوالہٰیار کے امیر حاجی شفیق احمد مغل اور عبدالوحید قریشی کو اسکول کے پرنسپل عمر فاروق نے گلدستہ پیش کیا۔ علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب قیم و سابق MPA عبدالوحید قریشی کی میرپور خاص جماعت اسلامی کے دیرینہ کارکن شبیر حسین آرا مشین والے کی والدہ اور ان کے کزن کی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان کے گھر جا کر مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع ٹنڈوالہٰیار کے امیر حاجی شفیق احمد مغل، قیم سیٹلائٹ ٹاؤن ظفر اقبال مجاہد، وارڈ ناظم غلام مصطفی راجپوت، عباس حسین، بشارت علی اور عبدالجبار چوہان بھی موجود تھے۔