تاجروںسے ٹیکس کی جبری وصولی ظلم ہے، کاشف صابرانی

299

کراچی (پ ر) کراچی کے تاجر10 سال کے بعد ایک بارپھر متحد ہوگئے ہیں اور اب متحد ہی رہیں گے۔کراچی تاجر ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمدکاشف صابرانی نے کہاہے کہ بجٹ کو نہ صرف کراچی کے تاجروں بلکہ پورے پاکستان کے تاجروں نے مستردکردیاہے۔ان کاکہناہے کہ جبراًمختلف ٹیکسوں کی وصولی تاجروں اور عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ محمدکاشف صابرانی نے تاجرایکشن کمیٹی کی جانب سے کل بروزمنگل دوپہر 3بجے ریگل چوک صدر سے کراچی پریس کلب ریلی میں تمام تاجرایسوسی ایشنزاور عوام سے بھرپورشرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ ریلی میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں آج وقت آگیاہے کہ اپناحق حاصل کرنے کے لئے سڑکوں پر نکلاجائے۔