منشیات فروش کے اہل خانہ کا سکھن تھانے کے باہر احتجاج

299

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سکھن پولیس کے ہاتھوں گرفتار منشیات فروش کے اہل خانہ اور حمایتی افراد نے تھانے کے باہر احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق سکھن پولیس نے ایک روز قبل منشیات فروش شیر خان کو گرفتار کیا تھا ،اتوار کو شیر خان کے اہل خانہ اور حمایتی افراد جن میں خواتین بھی شامل تھیں، نے تھانے کے باہر احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ایس ایچ او نیک محمد کھوسہ کے مطابق ملزم شیر خان جمعہ حمایتی گوٹھ کا رہائشی ہے اور منشیات فروشی کے الزام میں 10سال جیل بھی کا ٹ چکاہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف تھانہ، بن قاسم، اسٹیل ٹاؤن اور شاہ لطیف میں مقدمات بھی درج ہیں۔ ملزم کو جیل کسٹڈی ہو چکی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے پولیس موبائل پر پتھراؤ بھی کیا گیا تاہم ایس ایچ او نے اس کی تردید کی ہے۔