لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ حکومت انتقامی کارروائیوں میں تیزی لانے کی بیوقوفانہ مگر ناکام کوشش کر رہی ہے، یہ حرکتیں اس کے اپنے زوال کا باعث ہوں گی۔ٹویٹر بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ اندھے کو بھی نظر آ رہا ہے کہ جعلی اعظم اور اس کی جعلی حکومت خوفزدہ ہیں، حکومت انتقامی کارروائیوں میں تیزی لانے کی بیوقوفانہ مگر ناکام کوشش کر رہی ہے، آپ نے گھبرانا اورڈرنا نہیں یہ حرکتیں انکے اپنے زوال کا باعث ہوں گی۔مریم نواز نے لکھا کہ نواز شریف کو کچھ نہیں ہو گا، وہ ناانصافی اور ظلم کا نشانہ بنے ہیں، انکے ساتھ اللہ اور عوام ہیں، اللہ ان کو سرخرو کرے گا جبکہ فکر ظالم کو ہونی چاہیے کیونکہ ظالم کی پکڑ بہت سخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے آپ سے اور آپ سب سے وعدہ کر چکی ہوں کہ نواز شریف کے لیے میں آخری حد تک جاؤں گی۔